دنیا: کورونا وائرس سے اموات 47 لاکھ 71 ہزار ہو گئیں

September 28, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 222 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 71 ہزار 343 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 84 لاکھ 77 ہزار 16 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 99 لاکھ 23 ہزار 863 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 9 ہزار 119 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 39 لاکھ 42 ہزار 335 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 47 ہزار 406 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 97 ہزار 581 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 94 ہزار 702 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 66 ہزار 395 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 208 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 77 لاکھ 1 ہزار 715 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 5 ہزار 531 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 64 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 63 ہزار 372 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 70 لاکھ 66 ہزار 688 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 537 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 69 لاکھ 95 ہزار 628 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 649 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 47 ہزار 990 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 954 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 51 ہزار 940 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 178 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 52 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 704 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 985 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 111 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 81 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 42 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 638 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 968 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 62 ہزار 907 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 208 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 678 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔