پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا۔
ترجمان اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق فرانس کے ساتھ 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، سیکریٹری اقتصادی امور، فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یورپی یونین کی یہ گرانٹ فرانسیسی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔