خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے، سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن کے جنرل نشست پر 3 امیدوار جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 11 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
جنرل نشست کے لیے جے یو آئی، پی پی پی اور ن لیگ کا ایک ایک امیدوار ہے۔
خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 6 امیدوار ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے صرف جے یو آئی کا 1 امیدوار فہرست میں شامل ہے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی ان 2 نشستوں کے لیے 5 امیدوار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ہیں۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار ہیں، خواتین امیدواروں میں سے 3 کا تعلق پی ٹی آئی اور 1 کا پیپلز پارٹی سے ہے۔