بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید خطرناک مجرم کو شادی کیلئے 5 گھنٹوں کیلئے پیرول پر رہائی مل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے بدنام زمانہ ٹلو تاجپوریا گینگ کے مرکزی رکن امیت عرف دبنگ اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں، انہیں آج شادی کیلئے 5 گھنٹے کے پیرول پر رہا کیا گیا ہے، جس کی پولیس کے سخت پہرے میں شادی رچائی جائے گی۔
ٹلو تاجپوریا گینگ کے مرکزی رکن کی شادی نریلا کے تاج پور گاؤں میں ہوگی، جسے ٹلو گینگ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، جس میں دیگر اہم گینگسٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں ٹلو تاجپوریا جس کا اصل نام سنیل بلیان تھا کو جیل کے اندر گوگی گینگ کے افراد نے مبینہ طور پر مار دیا تھا، سنیل کی ہلاکت کے بعد گینگ کی قیادت امیت نے سنبھالی۔
امیت کو دہلی پولیس نے 2020 میں گرفتار کیا تھا، اس کی گرفتاری پر 2 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ امیت پر گوگی گینگ کے رکن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔