امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمر زیلینسکی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
کیف سے یوکرینی صدر زیلینسکی نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فضائی دفاع پر بات چیت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر دونوں صدور نے دفاعی پیداوار کے ساتھ ساتھ مشترکہ خریداری اور سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ طویل ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
صدر پیوٹن نے ایران کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔