پنجاب حکومت کا بیرونِ ملک سے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

September 29, 2021

پنجاب حکومت نے عوام کو سستی چینی دینے کے لیے چینی بیرونِ ملک سے منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے محکمہ خوراک کو چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اپنا اسٹاک بہتر کرنے کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

درآمد کی جانے والی چینی سستے بازاروں میں کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے چینی درآمد کرچکی ہے ۔