قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،غیرقانونی بازار مسمار کر دئیے گئے

September 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز الفلاح مارکیٹ کی مرکزی شاہراہ پر قائم غیر قانونی ٹینٹ بازار مسمار کردیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے بازار مسمار کر کے سامان قبضے میں لیکر روڈ ٹریفک کیلئے واگزار بھی کرالی۔ آپریشن کے دوران میز کرسیوں اور ٹینٹ سمیت بھاری مقدار میں سامان قبضے میں لے لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ سرکاری اراضی،قبرستانوں سمیت کالونیوں سے قبضے واگزار کران زمینوں کو عوامی فلاحی منصوبہ جات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔