اپوزیشن کا کام قوم کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے، خرم شیر زمان

October 02, 2021

تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام صرف قوم کو گمراہ کرنا رہ گیا ہے۔

ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ملک کی ترقی اور خوشحالی برداشت نہیں ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک فون کال پر حکمرانوں نے ملکی مفاد کو پامال کیا، عمران خان نے قوم کا سر نہ جھکنے دیا ہے نہ جھکنے دینگے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کے وقار کا سودا کرنے والے کس منہ سے تنقید کرتے ہیں؟، ملک سے بھاگے ہوئے سزا یافتہ پاکستان میں انتشار چاہتے ہیں۔