اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا بھر سے ’بے ملکیت‘ ختم کروانے کیلئے پر عزم

October 05, 2021

اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا بھر سے ’بے ملکیت‘ (Statelessness) ختم کروانے کے لیے پر عزم ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر ) کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 42 لاکھ افراد دربدر ہیں اور وہ اس وقت قانونی طور پر کسی بھی ملک کے شہری نہیں ہیں۔

جس کے باعث وہ تعلیم، صحت، روزگار، نقل و حرکت کی آزادی اور رہائش حاصل کر نے کے علاوہ دیگر بہت سی قانونی سہولیات اور بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

ان چیزوں کے بغیر وہ زندگی بھر رکاوٹوں اور اس سے پیدا ہونے والی مایوسی کا سامنا کرتے رہتے ہیں اور اس دنیا میں ان کی زندگی ایسے سایوں کی مانند گزرتی ہے جس کا کوئی حقیقی وجود نہ ہو۔

اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 2024ء تک دنیا بھر میں موجود ایسے اسٹیٹ لیس افراد کے لیے کام کرے گا۔