سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی، طاہر اشرفی

October 06, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ہدایت پر ملک کی موجودہ صورتحال پر غور و فکر کے لئے ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا نعمان حاشر ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری علامہ طاہر الحسن نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ رابطوں کا مقصد افغانستان کی نئی صورتحال اور ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی سازشوں پر متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔