شاہ محمود کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات کا اعتراف

October 10, 2021

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنسدانوں کی ٹیم اور ایک ادارہ کھڑا کر کے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے فخر پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کا اعتراف کیا اور اُن سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وہ ملک میں سائنس دانوں کی ٹیم اور ایک ادارہ کھڑا کر کے گئے ہیں۔