کروز شپ منشیات کیس: آریان خان کی درخواستِ ضمانت آج بھی مسترد

October 11, 2021

ممبئی سیشن کورٹ نے کروز شپ منشیات کیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی درخواستِ ضمانت آج بھی مسترد کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سیشن کورٹ نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی آج بھی درخواستِ ضمانت مسترد کردی ہے اور درخواستِ ضمانت کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سیشن کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو منشیات کیس میں بدھ تک اپنا جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا جواب سُننے کے بعد ہی آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی جائے گی جبکہ بدھ تک آریان خان جیل میں ہی رہیں گے۔

دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اس کیس میں اب تک 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

این سی بی نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان پر این سی بی نے منشیات کے استعمال کا الزام لگایا تھا ،جس سے پہلے شاہ رخ کے صاحبزادے نے انکار کیا اور بعدازاں اس کا اعتراف کرلیا۔

این سی بی کے چھاپے میں پکڑے گئے افراد میں آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا و دیگر شامل ہیں۔

مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے 1روز پھر 3 روز اور آخر میں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا