ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال سے چند روز پہلے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھا گیا آخری خط

October 11, 2021


محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا انتقال سے چند روز پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا گیا آخری خط منظر عام پر آگیا ہے۔

چار اکتوبر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گلدستہ بھیجنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ان کے صوبے کے وزیر اعلی نے انہیں یاد رکھا، مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ کے یاد رکھنے پر وہ ان کے ممنون ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے یہ شکوہ بھی کیا کہ شاید وزیراعظم، اور پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ ان کے مرنےکی خبر کے منتظر ہیں۔