بھارت: مدھیہ پردیش میں مسلمان خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا تشدد

October 12, 2021

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان خاندان کو ہندو اکثریتی گاؤں نہ چھوڑنے پر ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے مسلم خاندان نے الزام لگایا ہے کہ ان پر انتہا پسندوں کے ہجوم نے 9 اکتوبر کی رات کو حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ ان کا ہندو اکثریتی گاؤں پیوڈے نہ چھوڑنا تھی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیش چندر جین نے مسلمان خاندان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں میں ہونے والے جھگڑے میں 7 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 1 مسلم خاندان کے 5 افراد اور 2 ہندو بھی شامل ہیں۔