• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 کسانوں کی ہلاکت، UP حکومت سے بھارتی سپریم کورٹ غیر مطمئن

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ لکھم پور کھیری میں 8 افراد کا وحشیانہ قتل کیا گیا جس کے سلسلے میں اتر پردیش حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن نہیں۔

یہ بات بھارتی سپریم کورٹ نے لکھم پور کھیری میں کسانوں پر تشدد اور ہلاکت کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ قانون کو تمام ملزمان کے خلاف صحیح راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔

بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے کہا کہ لکھم پور کھیری واقعے کی سی بی آئی کے تحت تحقیقات حل نہیں، یوپی حکومت کیس کےشواہد کی حفاظت یقینی بنائے۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ امید ہے کہ یو پی حکومت ضروری اقدامات کرے گی۔

تازہ ترین