اسمارٹ فونزکمزور بینائی اور بھینگےپن کا باعث بننے لگے

May 14, 2016

اگر آپ کے بچے زیادہ وقت اسمارٹ فون پر خرچ کرتے ہیں تو پھر یہ آپ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ جی ہاں اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال بچوں میں بینائی کی کمزوری کے ساتھ ساتھ بھینگے پن کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

بیسوی صدی کی دنیا نے بہت ترقی کر لی ہے۔کچھ نا کچھ ایجاد ہوتا رہتا ہے ایسی ہی ایک ایجاد اسمارٹ فون ہےجس سے آپ پوری دنیا کو اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں. اور بچوں کا تو یہ من پسند کھلونا ہے ۔

پہلے زمانے کے بچے کھیل کود کرتے اور چست و تندرست رہتے تھے لیکن اس نئی نسل کو اسمارٹ فون کا بھوت سوار ہو گیا ہے بس ہر وقت اس پر آنکھیں جمائے بیٹھے رہتے ہیں۔

بچوں میں اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال بینائی کو تو نقصان کرتا ہی ہے لیکن جنوبی کوریا کی ایک تحقیق کے مطابق اس کا زیادہ استعمال بھینگے پن کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون اور دیگر اسکرینز سے نکلنے والی روشنی آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے ۔

کوننام نیشنل یو نیورسٹی اسپتال کی تحقیق میں 7 سے16 سال کی عمر کے بچوں کا جائزہ لیا گیا جو روزانہ 4 سے 8 گھنٹے تک اسمارٹ فون استعمال کرتے تھے۔

نتائج نکالے تو پتا چلا کہ اسمارٹ فون کے استعمال سے بچوں میں عارضی طور پر بھینگے پن کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔