بھارت کیخلاف جیت کیلئے مستقل مزاجی ضروری ہے، جاوید میانداد

October 12, 2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے۔

قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمےداری کا احساس کرنا ہوگا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ ضروری نہیں پرفارمنس دینے والا ہی اچھا کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جیت کے لیے مستقل مزاجی ضروری ہے۔

لیجنڈری بلے باز نے یہ بھی کہا کہ رمیز راجہ جیت اور کرکٹ پر توجہ دیں۔