پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے، ارباب غلام رحیم

October 12, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہپیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے۔

میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ گندم مہنگی ہے تو اس میں وفاق کا کوئی قصور نہیں ہے۔

ارباب غلام رحیم نے کہا کہ صوبے کا کام ہے گندم خرید کر سبسڈائز کرے، پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد وفاقی حکومت کو بدنام کرنا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام ان پڑھ ہیں، انہیں پتا نہیں گندم فراہمی کس کا کام ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی پٹرولیم قیمتوں پر ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے۔