علی رحمٰن کا عائزہ خان کی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرہ

October 13, 2021

پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے اپنی ساتھی اداکارہ عائزہ خان کو تنگ کرنے کے لیے ان کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

علی رحمٰن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ عائزہ خان کی ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ سےایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں عائزہ خان چھوٹے چھوٹے دو پنکھوں سے ہوا لینے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ عائزہ خان اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پنکھوںسے زیادہ سے زیادہ ہوا لے سکیں ۔‘

اس انسٹا اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے علی رحمٰن خان کو جواب دیا کہ ’ ان کے فینز علی رحمٰن خان کے فینز سے بہتر ہیں ۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’ لاپتہ ‘ میں اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ کام کیا ہے ، جس میں عائزہ نے ایک ٹک ٹاک اسٹار ’ گیتی‘ کا کردار اداکیا ہے ۔