فواد چوہدری نے مہنگائی کا ذمہ دار کورونا کو قرار دے دیا

October 13, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے مہنگائی کا ذمے دار کورونا کو قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ مہنگائی ہے، عالمی سطح پر چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی آئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 20 سال سے زائد عرصے میں ہر چیز باہر سے امپورٹ کی گئی، پاکستان عرب ممالک کی فوڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنی اشیاء کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 23 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کرنا ہے۔