میرا سیٹھی کا خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے مردوں کو جواب

October 13, 2021

معروف پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی کا 20 ویں لکس سٹائل ایوارڈز کے لیے منتخب کیے گئے ان کے لباس پر ہونے والی تنقید پر کہنا ہے کہ بااثر خواتین کی تصاویر پر ان کے لباس پر منفی تبصرے ہوتے دیکھنا ہمیشہ ہی بہت دلچسپ ہوتا ہے۔

میرا سیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مونوکروم فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بااثر خواتین کی تصاویر پر ان کے لباس یا اسٹائل جسے ناقدین بےہودگی سمجھتے ہیں، اس کے بارے میں بنا سوچے سمجھے منفی تبصرے ہوتے دیکھنا ہمیشہ ہی بہت دلچسپ ہوتا ہے۔‘


انہوںنے مزید لکھا کہ ’اپنے گھر جائیں، وہ ان میں سے کسی کے لیے کپڑے نہیں پہنتی ہیں، وہ کسی کے لیے کپڑے نہیں پہنتی بلکہ صرف اپنی خوشی اور خوشی کے احساس میں اضافے کے لیے پہنتی ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اس ملک کے مرد خواتین پر حکم چلانے کا جنون رکھتے ہیں ، خواتین کے جسم ، لباس اور ظاہری شکل کے حوالے سے بات کرتے ہیں، جوکہ چھوٹی ذہنیت ، بوسیدہ اور قابل نفرت بات ہے۔ ‘


اداکارہ نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کے اندر غصہ اور تکلیف ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ وہ سمجھ گئی ہیں کہ یہ معاشتری بدصورتی ہے ۔‘

میرا سیٹھی نے ان خواتین کی تعریف بھی کی جو ان سب باتوں کو نظرانداز کرتی ہیں او ر ثابت قدم رہتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہم اپنی آواز کا استعمال کرکے اس طاقت اور کنٹرول کی بوسیدہ درجہ بندی سے اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔‘