آرمی چیف سے ایرانی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

October 13, 2021

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورتحال، علاقائی سلامتی اور سرحدی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر ممالک ہیں، خطے میں امن کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون اہم ہے۔

ملاقات میں لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ایرانی وفد کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ایرانی وفد کو پاک فوج کی دیگر ملکوں کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔