لاہور ہائیکورٹ، مشرف، زرداری اور گیلانی سے متعلق درخواستیں خارج

October 14, 2021

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق صدور پرویز مشرف اور آصف زرداری سے متعلق درخواستیں غیر موثر قرار دیکر خارج کر دیں۔ بد ھ کو لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف، آصف زرداری،یوسف گیلانی کیخلاف 10سال پرانے کیسوں پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواستیں غیر موثر قرار دیکر خارج کر دیں، عدالت کو بتایا گیا کہ درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا انتقال کرچکے ہیں ۔ لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے مقدمات کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔