پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ روپے زائد ٹیکس وصولی

October 14, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈسٹرکٹ نے کورونا بحران کے باوجود رواں مالی سال 2021، 22ء کی پہلی سہہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 10 کروڑ روپے زائد ٹیکس وصولی کرلی ہے جس پر متعدد سرکل انسپکٹرز کی بہتر کارکردگی کو مدے نظر رکھتے ہوئے نقد ایوارڈ دینے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ملتان ڈسٹرکٹ کے لیئے مقررہ سالانہ ٹیکس اہداف کا 60 فیصد تک ریکوری کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں 6 انسپکٹرز نے 60 فیصد سے بھی زائد پراپرٹی ٹیکس وصولی کرکے نمایاں رہے ہیں جن میں انسپکٹر صابر نواز، انسپکٹر اسلم نیازی، انسپکٹر نعمان شہزاد، انسپکٹر مس مہرین صدیقی، انسپکٹر امیر احمد اور انسپکٹر احمد رضا شامل ہیں خالد حسین قصوری نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ملتان نے پہلی سہہ ماہی کے دوران 47 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ٹیکس ریکوری کی۔ملازمین حکومتی محاصل کی ریکوری کے لیئے مزید محنت و لگن سے فرائض انجام دیں۔