ٹیپو شریف شادی کیوں نہیں کر رہے ؟

October 14, 2021

ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار ٹیپو شریف کا کہنا ہے کہ انہیں انسانوں سے زیادہ جانور پسند ہیں اس لیے وہ شادی نہیں کر رہے ۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق سوال کا تفصیلی جواب دیا، اداکار نے کہا کہ میں بہت عجیب سی زندگی گزارتا ہوں، مجھے انسانوں سے زیادہ جانور پسند ہیں۔

ٹیپو شریف نے اپنے جواب میں میزبان سے سوال کر ڈالا کہ جسے جانور پسند ہوں اس قسم کے انسان کے ساتھ کون زندگی گزارنا چاہے گا؟

اداکار نے شادی نہ کرنے کی ایک اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کام سے بہت جلدی ہی اُکتا جاتے ہیں، اور شادی کے معاملے میں ایسا ہوا تو یہ سراسر دوسرے انسان کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔

ٹیپو شریف کا بتانا تھا کہ شادی کے حوالے سے اُن کی فیملی اور دوستوں سے کئی بار بات ہوئی ہے۔

اداکار اپنے دوستوں کو یہی کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ اس قسم کی کوئی لڑکی ہو جو مجھے سمجھ سکے اور میرے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہو تو میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔