سدھارتھ اور شہناز کا ایک ساتھ آخری گانا کب ریلیز ہوگا؟

October 14, 2021

دل کا دورہ پڑنے سے اچانک دنیا چھوڑ دینے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا اور اُن کی قریبی ساتھی شہناز گِل کا آخری گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور شہناز کے گانے کو پہلے ’ہیبٹ‘ کا عنوان دیا گیا تھا تاہم اب اس کا ٹائٹل ’ادھورا‘ کردیا گیا ہے۔

جوڑی کے مداحوں کو اس گانے کا بےصبری سے انتظار تھا، اور اب ایسا لگتا ہے کہ بنانے والوں نے بالآخر اسے جلد ہی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس گانے کے پوسٹر کے مطابق گانے کو ’سدناز‘ سے بھی منسوب کیا گیا ہے۔

اس گانے کو ’آرکو‘ نے لکھا ہے اور شریا گھوشال نے گایا ہے، آنے والے گانے کے پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ ، ادھورا، ایک ادھورا گانا، ایک ادھوری کہانی ، ’سد ناز‘ کا گانا جلد ریلیز ہو رہا ہے۔