• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا چل بسے

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے۔ 

خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔

اداکار کی موت کی تصدیق اسپتال ذرائع نے کردی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال میں رکھا جائے گا۔

 سدھارتھ شُکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول فنکار تھے، انہوں نے ’بالکا ودھو‘ اور ’دل سے دل تک ‘ سے شہرت حاصل کی۔

سدھارتھ شرما نے ’انڈیا گاٹ ٹیلینٹ ‘ کی میزبانی بھی کی تھی جبکہ رئیلیٹی شو فیئر فیکٹر خطروں کے کھلاڑی 3 میں بھی فاتح قرار پائے تھے۔


اداکار نے  مقبول ترین فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13  کے فاتح بھی ٹھہرے۔

اداکار کی موت کی اچانک خبر نے مداحوں کو غمزدہ کردیا ہے۔

تازہ ترین