بھارت، 2سر 3آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش

October 14, 2021

بھارت کے گاؤں بیجاپور میں 2 سر اور 3 آنکھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچھڑے کی وائرل ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

ایک سے زائد کان، منہ، ٹانگیں اور آنکھیں رکھنے والے جانوروں کی پیدائش کی خبریں اکثر اوقات ہی زیر گردش رہتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گاؤں بیجاپور میں پیدا ہونے والے عجیب و غریب بچھڑے کو ایک سے زائد سر اور آنکھیں رکھنے کے سبب ہندوؤں کے مذہبی کردار ’دُرگا ماں‘ جیسا قرار دیا جا رہا ہے۔

اس بچھڑے کی پیدائش ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’نَوراتری‘ کے دنوں میں ہوئی ہے اسی لیے اس بچھڑے کی پوجا بھی کی جانے لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس بچھڑے کی ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں اسے دودھ پیتے اور آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

بھارت سے وائرل ہونے والی اِن ویڈیوز پر ہندو صارفین کی جانب سے عقیدت مندانہ جبکہ دیگر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس بچھڑے کی عبادت کرنے کو جاہلانہ فعل قرار دیا جا رہا ہے۔