ٹام کروز نے چہرے کی سرجری کروالی؟

October 14, 2021

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ وہ اس نئی تصویروں میں بہت بدلے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

اداکار ٹام کروز جنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم’ مشن امپاسبل 7‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جب وہ بیس بال کا ایک میچ دیکھنے کے لیے آئے تو شائقین ان کو دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ انہیںپہچاننا بہت ہی مشکل تھا ۔

ٹام کروز کی یہ نئی تصاویر دیکھنے کے بعد بین الاقوامی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ممکن ہے کہ انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، معروف مصنف مولی نائٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹام کروز کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا واقعی سین فرانسسکو میں ہونے والی تقریب میں اداکار کو ہی دیکھا گیا تھا۔

ٹام کروز کی سرجری ہونے کے بارے میں خبریں پھیلنے کے بعد برطانوی جریدے نے ان خبروں کی تصدیق کرنے کے لیے اداکار کے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تھا ۔

اداکار کے ڈاکٹر ایلس ہینشا نے بتایا کہ ٹام کروز کے چہرے کی سرجری ہوئی ہے اور انکا چہرہ اس سرجری کی بعد آنے والی سوجن کی وجہ سے پہچانا نہیں جارہا ۔