سندھ کے مختلف شہروں میں 15اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

October 14, 2021

سندھ کے مختلف شہروں میں 15 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 15 اکتوبر کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی پابندی کراچی، حیدرآباد، ،میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور خیرپور میں ہوگی۔