بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے قائمقام صدر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ جام کمال خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
کوئٹہ سے جاری بیان میں ظہور احمد بلیدی نےکہا کہ جام کمال بلوچستان کا عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹر ہو یا ٹیچر سب کو ہی پولیس کے ذریعے ڈنڈے پڑتے ہیں۔
بی اے پی کے قائمقام صدر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس تعداد ہے، ہماری تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا وتیرہ ہے کہ وہ نہ تو خود کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کو کام کرنے دیتے ہیں۔