پاکستان پھر بھارت سے ہاریگا، ہربھجن سنگھ کی شیخی

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے میڈیا کی طرح شیخیاں مارنا شروع کردی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ میں نے شعیب اختر کوکہہ دیا ہے کہ پاکستان کا بھارت سے کھیلنے کا کیا فائدہ ہے، کیونکہ پاکستان پھر ہار جائے گا، بھارت کو پاکستان کی جانب سے واک اوور مل جانا چاہیے۔ بھارت کی ٹیم ورلڈکپ میں بہت مضبوط ہے اور پاکستان کو اڑا دے گی ۔