سلطان آباد، منشیات گینگ کے 2 کارندے گرفتار

October 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایس آئی یو نے سلطان آباد سے منشیات گینگ کے دو کارندوں محمد اسلام ولد شیر خان اور سرباز عرف اسپین ولد شیر ولی کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا جبکہ گینگ سربراہ نصیر عرف ناصر ولد حاجی امیر محمد فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ نصیر عرف ناصر سلطان آباد اور سٹی کالونی نزد سٹی ریلوے اسٹیشن کے علاقے میںمنشیات نیٹ ورک چلاتا ہے۔