پارکس میں واش رومز کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے، پی ایچ اے

October 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے مدنی پارک،عثمانیہ پارک اور عمر پارک کا دورہ کیا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں لینڈ سکیپنگ، واش رومز کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے پارکوں میں گزیبوز اور جاگنگ ٹریکس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں پارکوں اور گرین بیلٹس پر لائیٹس کی تنصیب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید جاری رکھے گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس لطیف خان بھی موجود تھے۔