افضل پنیالہ ملک عدیل اعوان مسلم لیگ میں واپس چلے گئے

October 15, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ سے قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے والے دو سیاسی رہنما افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان سے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام پشاور کے ڈویژنل صدر کامران صدیق ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ملک ندیم خان نے ملاقات کر کے دونوں رہنمائوں کو مسلم لیگ میں واپس آنے کی دعوت دی گئی افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان مسلم لیگ کے رہنمائوں کی دعوت قبول کر کے پھر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان نے بتایا کہ مسلم لیگ سے طویل وابستگی کی وجہ سے وہ پھر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر کامران صدیق ضلع پشاور کے صدر راشد محمود خان بابوزئی اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے صدر ملک ندیم خان نے افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان کی مسلم لیگ میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل پنیالہ اور ملک عدیل اعوان کی مسلم لیگ میں واپسی س پشاور سٹی میں مسلم لیگ مزید مضبوط ہو جائے گی۔