پاکستان کی پہلی خاتون یوٹیوبر ’آمنہ‘ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

October 15, 2021

پاکستان کی پہلی خاتون یوٹیوبر اسٹار ’شیف آمنہ‘ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والی خاتون یوٹیوبر اسٹار ’شیف آمنہ‘ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دی گئی ہے۔


دوسری جانب ابھی تک شیف آمنہ کی جانب سے اُن کی نومولود بیٹی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

شیف آمنہ کی بیٹی کی پیدائش پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں مبارکباد دے رہی ہے۔

اس سے قبل شیف آمنہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ’بےبی شاور‘ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔


شیف آمنہ نے ’بےبی شاور‘ کی تقریب کی تھیم گلابی رکھی تھی جس سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

واضح رہے کہ شیف آمنہ پاکستان کی وہ پہلی خاتون یوٹیوبر ہیں جن کے یوٹیوب چینل کو 4 اعشاریہ 12 ملین صارفین نے سبسکرائب کیا ہوا ہے۔

پاکستانی شیف ’آمنہ‘ جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا سائٹ یوٹیوب کی ’کوئن‘ بن گئیں، اس سے قبل وہ ایک شرمیلی، بزدل اور ڈرپوک لڑکی کے طور پر پہچانی جاتی تھیں، آج ان کے یوٹیوب پر ملین میں سبسکرائبرز ہیں۔

آمنہ نے نہایت مہذب انداز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، شروع میں اُنہیں ڈر لگتا تھا کہ پتہ نہیں لوگ اُن کے بارے میں کیا سوچیں گے، اُن کو پسند کریں گے یا نہیں وغیرہ لیکن دوسری جانب انہیں اپنی صلاحیتوں پر بھی پورا بھروسہ تھا اسی لیے انہوں نے اپنے ڈر کو کبھی بھی سنجیدگی سےنہیں لیا اور وہ سب کرتی چلی گئیں جو وہ کرنا چاہتی تھیں۔