ریچھ نے چیتے کو جھکنے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

October 15, 2021


چیتا، بےشک جنگل کا بادشاہ نہیں ہے لیکن اس میں اتنی طاقت ہے کہ وہ کسی بھی جانور یا انسان کو خوفزدہ کر دے لیکن بھارت میں تو ریچھ نے چیتے کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی آفیسر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک عجیب و غریب ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک چیتے کو جنگل میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند سیکنڈ کے بعد ایک ریچھ پیچھے سے چیتے کے قریب آتا ہے اور اپنی دونوں ٹانگوں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے۔

ریچھ کو یوں کھڑا ہوتا دیکھ کر چیتا ڈر کر جھک کے بیچے بیٹھ جاتا ہے اور پھر ریچھ وہاں سے چلا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس منظر کو عجیب قرار دیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔