قندھار، مسجد میں خودکش دھماکے،جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

October 16, 2021


افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ 70 افراد زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور تین تھے، ایک نے مسجد کے دروازے باقی دو نے مسجد کے اندر خودکش دھماکے کیے۔

غیرملکی میڈیا کے طابق دھماکا نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے میں 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔