غیر قانونی منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

October 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کاغیر قانونی منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کے اعلامیے کے مطابق کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایم اے جناح روڈگل پلازہ کے قریب ایروز کمپلیکس پر چھاپہ مار حوالہ/ہنڈی میں ملوث ایجنٹ عمران بانٹوا گرفتار کو گرفتار کرلیا،ملزم عمران اپنے گھر سے حوالہ/ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے گھر سے 19,800 امریکی ڈالر۔ 2،200،000،پاکستانی روپے 3. 1،500،000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز 2 موبائل فونزجس میں چین کو بھیجے گئے ٹی ٹی پیغامات موجود تھے، ملزم نےدوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے گھر سے ہی چھوٹا حوالہ سیٹ اپ چلا رہا ہے اور اپنے سوار(رائیڈر) علی اصغر کو مختلف پارٹیوں کو حوالہ کی ادائیگی وصول کرنے اور پہنچانے کے لیے استعمال کرتا ہے ، ملزم مینا بازار کریم آباد میں واقع میسرز ہارون جیولرز کے شہزاد ہارون سے(چمک)خریدتا تھا، ملزم محمد عمران کی نشاندہی پر اس کی حوالہ پارٹی میسرز گلوب ٹائلز ، نیو ٹاؤن ٹائلز مارکیٹ پر چھاپہ مارا کر سعود یونس (ملزم عمران کی حوالہ پارٹی) کو گرفتار کر لیاکر کے جس کے موبائل فون میں ٹی ٹی کی نقل اور حوالہ پیغامات بھی موجود تھے، ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 40/2021 درج کر لیاہے، جبکہ شہزاد یونس (چمک بیچنے والے) کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔