ناموس رسالتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، مقررین کا کا نفر نس سےخطاب

October 16, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی امیر شیران اسلام حافظ اظہر نے ریاست مدینہ کے قیام کیلئے حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے مشن کی تکمیل کیلئے ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں رحمت اللعالمینؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حیدر علوی نائب امیر شیران اسلام نے کہا نبی پاکؐ اس جہان کیلئے رحمت اللعالمینؐ بن کر آئے۔رانا آفتاب مرکزی ناظم اعلیٰ نے کہا مہنگائی قبول کر سکتے ہیں مگر ناموس رسالت پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے۔پیر علی رضا بخاری ، پروفیسر حسیب احمد نظیری نے بھی خطاب کیا ۔