منہاج یونیورسٹی میں کرکٹر عبدالقادر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

October 16, 2021

لاہور (پ ر )پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منہاج یونیورسٹی لاہور میں تقریب ہوئی ۔ ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد اظہر زیدی ,سابق کرکٹر عامر سہیل ،مرحوم عبدالقادر کے بیٹے سلمان عبدالقادر ،سابق کرکٹر مشتاق احمد ، سابق کرکٹر سلمان بٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔