ہمارےنبی ؐ پوری کائنات کیلئے رحمت بن کرآئے ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب

October 16, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)محکمہ تعلقات عامہ پنجاب (ڈی جی پی آر) کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں سرور کونین حضرت محمد ؐ کو خراج ِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آفس میں تقریب ہوئی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور محفل میلاد کی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور، ڈی جی پی آر ثمن رائے اور محکمہ کے افسرا ن و اہلکاران نے بھی محفل میلا دمیں شرکت کی۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے نبیؐ پوری کائنات کیلئے رحمت اور روشنی کے پیامبر بن کر آئے اور ان کی آمد کی خوشی منانا مسلمانوں کیلئے اعزاز اور عقیدت کا مظہر ہے۔