آلودگی: دنیا میں لاہور پہلے، کراچی چوتھے نمبر پر

October 16, 2021

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا مزید مضرِ صحت ہو گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر ممبئی دوسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا مزید کہنا ہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس نے یہ بھی بتایا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔