پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج سرِ فہرست ہے، جبکہ سب سے بڑا شہر کراچی 15 ویں نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح 9 بجے کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج پہلے نمبر پر آنے والے شہر لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 351 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔
آلودگی سے بھارتی شہر کولکتہ دنیا بھر میں دوسرے، بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا تیسرے، بھارتی دارالحکومت دہلی چوتھے اور چینی شہر شین یانگ پانچویں نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔