پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

October 16, 2021

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں تو کچھ حکومت پر طنز کے تیر چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کسی نے وزیراعظم سے گھبرانے کی اجازت مانگی تو کسی نے خان کو نئے پاکستان کی مبارک باد دے ڈالی ۔

کسی نے کہا کہ خان صاحب بار بار دستخط کرنے سے سیاہی ضائع ہوتی ہے، ایک ہی بار دستخط کر دیں۔