عید میلادالنبی ﷺ، شہرکو صاف رکھا اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ

October 17, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےانتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں اور شہر صاف ستھرا رکھا جائے یہ ہدایت انھوں نے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں علماء کرام کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ 20 اکتوبر کے بعد وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محفل میلاد کا اہتمام کریں گے۔