یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد عام مارکیٹ میں بھی گھی 38 روپے، خوردنی تیل 48 روپے تک مہنگا

October 17, 2021

کرا چی(خبرایجنسی)یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد عام مارکیٹ میں بھی گھی 38 روپے ، خوردنی تیل 48 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے بعد عام مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل مہنگاہو گیا۔درجہ اول کا خوردنی تیل 48 روپے فی لیٹر تک مہنگا کر دیا گیا،درجہ اول کے گھی کی قیمت 361 روپے سے 409 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ درجہ دوم کا گھی پانچ روپے فی کلو تک مہنگا کیا گیا ہے ،جس کے بعد درجہ دوم کے گھی کی قیمت 325 سے 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح درجہ دوم کا کوکنگ آئل 15 روپے اضافے کے بعد 325 سے بڑھ کر 340 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔