زمونگ کور میں بےسہارا بچوں کیلئے نئے ہاسٹل بلاک کا افتتاح

October 17, 2021

پشاور میں قائم مونگ کور میں بےسہارا بچوں کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے نئے ہاسٹل بلاک کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی بہترین تعلیم، تربیت کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

شہاب علی شاہ نے کہا کہ زمونگ کور میں بچوں کی نصابی اور غیرنصابی سرگرمیاں خوش آئند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں زمونگ کور کی طرح اداروں کو وسعت دی جارہی ہے۔