انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

October 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے بدنام انسانی اسمگلر عمران نصیر ولد نصیر احمد کو گرفتار کرلیا، مختلف طریقوں سے محمد ذوالفقار نامی شخص کو بغیر کسی سفری دستاویزات کے بھاری رقم کا مطالبہ اور وصولی کرکے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے ترکی پہنچانے میں ملوث ہے۔