آتشگیرمادہ کے گودام میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، 3 گاڑیوں کو نقصان

October 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر سی بریز بلڈنگ کے عقب میں آتشگیر مادہ کے گودام میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، دھماکوں کی آوازیں دور تک سنائیں دیں ،آگ لگنے سے یہاں کھڑی ہوئی 3گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اطلاع ملنے پر پو لیس اور فائر بر یگیڈ نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پا کرکولنگ کا عمل شروع کردیا، پولس کے مطابق مذکورہ گودام میں آتشبازی کا سامان موجود تھا ، آگ شارٹ سر کٹ کے باعث لگی ۔